the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
جے این یو معاملے میں دہلی پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات میں کنہیا کمار کے خلاف ملک مخالف نعرے لگانے کے ثبوت نہیں ملے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی تیار کردہ ڈرافٹ چارج شیٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے تحقیقات میں کہا ہے کہ کنہیا کمار کے خلاف ایسے ثبوت نہیں ملے ہیں کہ اس نے ملک مخالف نعرے لگائے، لیکن تحقیقات میں یہ بھی مانا کہ کنہیا نے ایسے پروگرام کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ اسپیشل سیل نے عدالت سے قانونی رائے لی ہے کہ کیا کنہیا کمار کو ملزم بنایا جائے۔
وہیں، جے این یو کے ہی طالب علم عمر خالد اور انربان کو لے کر یہ کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف غداری کے الزام کے



ثبوت ہیں پولیس کے پاس جس سے ان کے خلاف غداری کا کیس بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جے این یو میں نو ایسے لوگ بھی آئے تھے، جنہوں نے ملک مخالف نعرے لگائے، جو کشمیر کے ہیں۔ اس واقعہ میں کچھ طالب علم جے این یو کے، کچھ باہر کے کالج کے اور کچھ الگ الگ جگہوں کے ہیں۔
ملی معلومات کے مطابق ان کے نام بھی ڈرافٹ چارج شیٹ میں ہیں، پولیس نے انربن اور عمر خالد کے ساتھ ساتھ نو دیگر ملزمان کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا ہے۔ دہلی پولیس کی اس ڈرافٹ چارج شیٹ میں جے این یو کے اے بی وی پی اور جے این یو کے طالب علم یونین سے منسلک طلبہ، پروفیسر، سیکورٹی گارڈ اور جے این یو کے عملے کے آفیسر گواہ بنائے گئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.